جہلماہم خبریں

قلعہ روہتاس میں16 جنوری سے صفائی اور آگاہی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ سید نذارت علی

جہلم: ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے حوالے سے کمیٹی روم میں خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روہتاس فورٹ کی صفائی، پودے لگانے اور دیگر انتظامات کے لئے 16 جنوری کو روہتاس فورٹ میں صفائی اور آگاہی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ سیر و تفریح کے لئے آنے والے لوگوں کو مناسب سہولتیں فراہم کرنے کے لئے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں جس میں 4 واش رومز فنکشنل کروانے ، کوڑا دان لگوانے ، بیٹھنے کے لئے صاف ماحول فراہم کرنے اور کلین اینڈ گرین پنجاب کے بارے آگاہی دینا شامل ہے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 16 جنوری کو پنجاب یونیورسٹی اور گورمنٹ بوائز ہائی سکول سے طلبہ آگاہی مہم و صفائی مہم کا حصہ بنیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا ہے کہ اس روز صفائی مہم کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگائے جائیں گے جبکہ آگاہی واک، سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ روہتاس فورٹ میں عدم دستیاب سہولیات کو مکمل کرنے کے لئے کام کیا جائے گا ۔
اس موقع پر ایس ڈی ایف او سدھیر مغل، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، سی او ایم سی دینہ، فوکل پرسن پنجاب یونیورسٹی محمد فیصل، صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ، صدر البراق فاؤنڈیشن/ روہتاس ریزورٹ راجہ عمران صدیق ،طیب سلیم علوی اور دیگر افسران موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button