دینہ میں نامعلوم چور ایک اور دوکان کے تالے توڑ کرہزاروں روپے نقدی اور سامان لوٹ کر فرار

0

دینہ میں چوریوں اور ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ،نامعلوم چور سٹی پولیس چوکی دینہ کے چند گز کے فاصلے پر دوکان کے تالے توڑ کر ہزاروں کی نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ،آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں گزشتہ کئی روز سے چوریوں اور ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ رات پونے 8بجے کے قریب نامعلوم چور جی ٹی روڈ پر واقع البلال مارکیٹ میں حیدری کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر 30ہزار کی نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر بڑی دلیری سے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

پولیس سٹی چوکی دینہ نے دوکان کے مالک محسن شاہ کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کر کے تلاش شروع کر دی ،دینہ شہر میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اعلی احکام سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.