جہلم

ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ کمشنر

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے ہسپتال انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں مریضوں کو دی جانے والی سہولتیں میں تیزی لانے کی ہدایت دی اور متعلقہ پی آئی ٹی بی انچارج کو ہدایت دی ہے کہ مریضوں کے لئے انفارمیشن سسٹم میں تیزی لائی جائے اور ایک سے زائد بار مریض کے وزٹ کی انٹری نہ کی جائے ۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس فاروق بنگش، اے ایم ایس، ایڈمنسٹریٹر برہان مجید و دیگر افسران موجود تھے ۔
محمد محمود نے فلٹر کلینک میل، فلٹر کلینک فیمیل، سی ٹی سکین، او پی ڈی وارڈ اور شیلٹر ہوم کا دورہ کیا ۔معائینے کے دوران وہاں موجود مریضوں سے انکے علاج بارے دریافت کیا۔ کمشنر نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے دورہ کے موقع پرڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاک کی خاضری چیک کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع کے تمام ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تا کہ شہریوں کو علاج معالجے کیلئے دیگر بڑے شہریوں میں جانے کی ضرورت نہ پڑے ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف عوام کا دکھ بانٹنے اور انکی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر شدہ شیلٹر ہوم کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مریضوں کے لواحقین کے لئے دونوں بلاک کھولے جائے اور شیلٹر ہوم میں سرد موسم سے بچاؤ کے لئے ہیٹرز لگائے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button