جہلم

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ضلع بھر میں کریک ڈاؤن، دوکانداروں کو جرمانے، ناقص اورزائد المیعاد اشیاء تلف

جہلم: پنجا ب فوڈ اتھارٹی نے اپنا مشن صحت مند پنجاب کو جاری رکھتے ہوئے خصوصی ہدایات پر جہلم اور اس کے گردونواح میں موجودچائے بنانے اور بیجنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤں کا آغاز کیا اوراس دوران26 یونٹس کا معائنہ کیا اور موقع پر چائے میں ملاوٹ کے ٹیسٹ کیے گئے اور 13چائے بنانے والوں اور بیچنے والوں کو اصلاحی نوٹس اور 13کو زبانی ہدایات جاری کی گئیں کی کھلی اور سیمپلز لے کر لیب بھیجوا دیے گئے۔

اسلامیہ ہائی سکول روڈ جہلم میں موجود گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی کینٹین کو ملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی،فریزر سٹور یج میں گندگی، پرنٹیڈ پیپر کو غذائی اشیاء کے لیے استعمال کرنے،فریزر سٹوریج کے اندر اور باہر غذائی اشیاء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے اور کچرہ ضائع کرنے کا کوئی مناسب انتظام نہ ہونے کی بنا پر 8000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ٹاہلیانوالہ جہلم میں موجود گورنمنٹ ڈگری کالج کی کینٹین کو کچن میں کھلی نالیاں ہونے ، حشرات کی روک تھام کا کوئی انتظام نہ ہونے،غذائی اشیاء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے،احاطے کی گندی دیواریں اور کچرہ ضائع کرنے کا کوئی مناسب انتظام نہ ہونے کے بنا پر 6000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

جی ٹی روڈ جہلم میں موجود بیکن ہاؤس سکول کی کینٹن کو احاطے میں صفائی کے نا قص انتظامات ، مکڑ ی کے جالوں کی موجودگی، برگر ،شورما اور سینڈوچ بنانے والے ملازمین کے معیاد التاریخ میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ اور بیکری کے غذائی اشیاء پر تیاری اور ختم ہونے والی تاریخوں کے نہ ہونے کی بنا پر5000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

جی ٹی روڈ جہلم میں موجود سٹی سکول کی کینٹن سے زائد المیعاد ٹافی اور جیلی ملنے کی بنا پر 2300روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور گگلی جیلی کے 4پیکٹ اور کریم ٹافی کے 100پیس کو تلف کر دیا گیا۔اورتحصیل روڈ نزد ڈکخانہ جہلم میں موجود عمران چکن شاپ کو ملازمین ے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے، ملازمین کا ہیر نیٹ اور اپرن کے بغیر کام کرنے ، احاطے میں صفائی کے نا قص انتظامات،سٹیل کے ڈرم کو استعمال نہ کرنے اور مرغی ذبح کرنے والی کونز کو استعمال نہ کرنے کی بنا پر2000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button