جہلم

نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان کو صدرمسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ جہلم یوتھ ونگ مقرر کر دیا گیا

جہلم: گجر ہاؤس جہلم میں یوتھ ونگ ضلع جہلم کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب چودھری سرفراز افضل صاحب تھے۔

تقریب میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم چودھری بوٹا جاوید،سابق امیدوار اسمبلی چودھری ندیم خادم،صدر پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 26 چودھری راشد گھرمالہ،سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم چودھری سعید ارشد کے علاوہ یوتھ ونگ ضلع جہلم کے عہدہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر چودھری سرفراز افضل صاحب نے نئے منتحب عہدہ داران میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کیے جن میں ضلعی صدر یوتھ ونگ نوابزادہ طالب مہدی،میونسپل کارپوریشن جہلم کے صدر فیصل بٹ،جنرل سیکرٹری راجہ نوید سمیت میونسپل کارپوریشن جہلم کے دیگر تنظیمی عہدہ داران بھی شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام قائدین و پنڈال میں بیٹھے ہوئے نوجوان کارکنان نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف صاحب کے ساتھ ہر مشکل سے مشکل گھڑی میں کھڑے رہنے کا عہد کیا اور اپنی بہن مریم نواز شریف کو دی جانے والی دھمکیوں کی پر زور مذمت کی اور یہ اعلان کیا کہ اپنی قائد کی طرف بڑھنے والے ہر ہاتھ کو کاٹ دیں گے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں بھی نوجوانوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ ہوا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button