سماجی شخصیت شکیل کھٹانہ کی اسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا

0

ڈومیلی: جہلم کے علاقے کنتریلی عبدالرفیق کی رہائشگاہ پر بڑاگواہ کی سماجی شخصیت شکیل کھٹانہ نے اسد قیصر سپیکرقومی اسمبلی سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات میں شکیل کھٹانہ نے اسد قیصر کو تحصیل سوہاوہ کے پانی ، سڑکوں اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ میں ذاتی طور پر بھی کوشش کروں گا اور مقامی ایم این اے ،ایم پی اے کو بھی بولوں گا فنڈز جلدمنظور کراکر کام مکمل کیا جائے ،جس میں بڑاگواہ تا سیری گھنیال اور گوڑہا تا نٹائن تک کے جو حصے ہیں پچھلی حکومت میں اکھاڑی گئی تھی لیکن سال گزر نے کے قریب ہے تعمیر نہ ہوسکی، جس سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

اسد قیصرنے سوہاوہ اور ڈومیلی کے کئی علاقوں میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، اہلیان علاقہ نے سماجی شخصیت شکیل کھٹانہ کو سپیکرقومی اسمبلی کے سامنے اٹھانے پر شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.