دینہاہم خبریں

دینہ میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، ڈاکو خاتون سے ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار

دینہ میں آئے روز ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، شہری عدم تحفظ کا شکار،پ ولیس کھلی کچہریوں تک محدود ،گزشتہ رات بھی نامعلوم ڈاکو خاتون سے ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے دینہ ڈاکوؤں اور چوروں کے نرغے میں ہے ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہے آئے روز شہری لٹ رہے ہیں جبکہ پولیس عوام کو جھوٹی تسلیوں پر ٹرخانے لگی۔
گزشتہ رات بھی دینہ جی ٹی روڈ پکھی والی دربار کے سامنے سے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو خاتون کا پرس چھین کر فرار ہو گیا اور خاتون ہزاروں کی نقدی و دیگر قیمتی کاغذات سے محروم ہو گئی۔
اس سے قبل بھی رکشہ سوار خواتین کو گن پوائنٹ پر لوٹا گیا اس کے علاوہ اور کئی واقعات پیش آ چکے ہیں جس پر پولیس بے بس دکھائی دیتی ہے ،آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
شہریوں نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کھلی کچہریوں کی بجائے ان ڈاکوؤں اور چوروں کے خلاف کوئی عملی اقدامات کرے تاکہ شہر کو عوام کے لئے محفوظ بنایا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button