ڈپٹی کمشنر کا ضلع کچہری کمپاؤنڈ کا تیسرا خصوصی دورہ، صفائی ستھرائی کے انتظامات پر اظہار اطمینان

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ضلع کچہری کمپاؤنڈ کا تیسراخصوصی دورہ کیا، صفائی ستھرائی کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرضلع کچہری کمپاؤنڈکا دورہ کیا اور وہاں جاری صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لینے ہوئے کام میں تیزی لانے کا حکم دیا ۔انہوں نے فیملی پارک اور دیگر جگہوں کی صفائی ستھرائی اور پودے لگانے کے عمل کو بھی دیکھا۔

اس موقع پرفوکل پرسن طیب سلیم علوی، ڈسٹرکٹ ناظر اور میونسپل کمیٹی سے افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کچہری کمپلیکس میں تمام عمارتوں کی تزئین و آرائش کروانے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ، اسی بدولت ہم کچہری کمپلیکس میں تمام دفتر کی صفائی ستھرائی ہر صورت یقینی بنائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے تمام افسران کو بھی ہدایات جاری کیں ہیں کو وہ اپنے دفاتر کی صفائی ستھرائی اور پودے لگانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور نے رات گیارہ بجے کچہری روڈ پر جاری روڈ پیچ کے عمل کا خود جائزہ لیا اور جاری ترقیاتی کام مکمل کر تے ہوئے سڑک عوام کے لئے کھولنے کا حکم دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.