محرم الحرام کے موقع پر سول ڈیفنس جہلم کی کارکردگی مثالی رہی ہے۔ توقیر حیدر سول ڈیفنس آفیسر

0

جہلم: محرم الحرام کے موقع پر حالات کے پیشِ نظر سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تمام مجالس اور جلوس کی ٹیکنیکل سویپنگ اینڈ سرچنگ کی۔ نیز سول ڈیفنس کے 50 رضاکاران نے جہلم میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے ساتھ سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دی۔

اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سول ڈیفنس آفیسر کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم جہلم کا انچارج مقرر کیا گیا جس میں سول ڈیفنس کے عملے نے لگاتار ڈیوٹی سر انجام دی اور احکام بالا کو ہر طرح کی صورتحال کے حوالے سے بروقت آگاہ کیا۔

سول ڈیفنس آفس جہلم میں ملازمین کے لیے غیر رسمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ملازمین نے آپس میں مل بیٹھ کر محرم الحرام کی ڈیوٹی کی کارکردگی کو جانچا۔ اچھی کارکردگی کو سراہا گیا۔

خامیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ آئندہ کسی بھی ڈیوٹی کے موقع پر ان خامیوں اور کوتاہیوں کو ذہن میں رکھ کر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے ۔

اس حوالے سے توقیرحیدر سول ڈیفنس آفیسر جہلم نے کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ہم اپنی کارکردگی کو جانچ سکیں اور اس کو مزید بہتر بنا سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.