پنڈدادنخاناہم خبریں

موسم سرما کی ہلکی بارش کے بعد پنڈدادنخان شہر کے گلی محلوں میں گندا پانی کھڑا ہو گیا

پنڈدادنخان: موسم سرما کی ہلکی بارش کے بعد پنڈدادنخان شہر کے گلی محلوں میں گندا پانی کھڑا ہو گیا، مین بازار میں کیچڑ کی وجہ سے گزرنا محال ہو گیا ، سیوریج کے نالے بند پڑے ہیں گلیاں اور اندرونِ شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان شہر میں ہلکی بارش سے گلیوں اور مین بازار کیچڑ کی وجہ سے گزرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے، مرد اور خواتین اور بچوں کے کپڑے گندے پانی سے گندے ہو جاتے ہیں۔شہر اور اس کے باہر سے گزرنے والی نکاس آب کی گزر گاہوں پر ناجائز قبضوں کی وجہ سے بارشی پانی گلیوں اور نالیوں میں کھڑا رھتا ہے اور سیوریج کے لیے جو نالے بنائے گئے تھے ان کی صفائی کے لیے بلدیہ کے پاس سوکر مشین بھی نہیں ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نکاس آب کی گذر گاہوں سے قبضہ ختم کروایا جائے اور بلدیہ کو سکر مشین فوری طور پر دی جائے تاکہ تعفن بدبو اور غلاظت سے وبائی بیماریاں نہ پھیلیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button