جلالپورشریف کے صحافی عمران حیدر ببلی کی اہلیہ کو گولی مارنے والا ملزم گرفتار

0

جلالپورشریف: چندروزقبل جلالپورشریف کے مقامی صحافی عمران حیدرببلی کی اہلیہ فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئی تھی۔

فائرنگ کرنے والا ملزم جاوید جوئیہ کو تھانہ صدر منڈی بہاؤالدین کے Siبشیراحمد نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے موقع پر استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

موقع واردات پر موجود دوسرے نامزد ملزم آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے مجھے سے جو کچھ کروایا ہے جاوید جوئیہ نے اسلحہ کے زور پر کروایا۔

Siبشیر احمد کا کہنا ہے کہ ملزم بہت چالاک تھا بار بار جگہ بدلتا رہا لیکن آخر کار پولیس کے ہاتھ لگ گیا ان کا یہ بھی کہنا تھا کے تفتیش مکمل کرکے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.