نبی کریم ﷺ سے محبت ہی زندگی کا اصل اثاثہ ہے۔ سید عطاء اللہ شاہ بخاری

0

جہلم: معروف عالم دین سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے جشن میلاد مصطفی ﷺ کے سلسلہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کی محمد ﷺ سے وفا تو نے ہم تیرے ہیں ،یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں‘‘نبی کریم ﷺ سے محبت ہی زندگی کا اصل اثاثہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سردار انبیا ء محسن انسانیت خاتم النبینﷺ کی دنیا میں تشریف آوری پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کا احسان اور انعام ہے۔

سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ ہر پیغمبر ،ہر رسول نے آپ ﷺ کی آمد کی خوشخبری سنائی ۔امت مسلمہ کے لیے آپﷺ کی آمد کا دن بڑا با برکت اور مبارک ہے۔آپﷺ نے غریبوں اور نا داروں کی دلجوئی کا حکم دیا ۔مظلوموں ،کمزوروں بے کسوں کی دادرسی کی تلقین فرمائی ۔

انہوں نے کہا کہ سیرت نبی حضرت محمدﷺﷺ بنی نوع انسان کے لیے مشعل راہ ہیں ۔انسانی قدرافزائی ،سماجی فلاح کی جو تعلیم آپﷺ نے فرمائی وہ بلا امتیاز رنگ و نسل قیامت تک کے لیے سب انسانوں کے لیے عین فطرت اور تقاضوں کے مطابق ہے۔نبوت کے دروازے آپ ﷺ کی آمد کے بعدبند ہوگئے ۔

سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ پوری دنیا کے انسانوں کے لیے دین آپ ﷺ کی آمد کے بعد مکمل کر دیا گیا ۔آپ ﷺ کے ذکر پر ہر صاحب ایمان کی زبان و قلب پر درودپاک ہوتا ہے اور آنکھیں فرط جذبات سے نم ہوجاتی ہیں۔ ربیع الاول کا آغاذ ہوتاہے تو دل و جان پر بہار آجاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.