جہلم میں انجمن تاجران کا کال پر جزوی شٹرڈاؤن ہڑتال، مرکزی بازار کے علاوہ اکثر دوکانیں کھلی رہیں

0

جہلم: جہلم میں انجمن تاجران کا کال پر جزوی شٹر ڈاؤن ہڑتال، مرکزی بازار کے علاوہ شہر کی اکثر دوکانیں کھلی رہیں، تاجروں کا ملا جلا ردعمل۔

جہلم شہر میں انجمن تاجران کی ہڑتال کی کال پر مین بازار ، نیا بازار، اہلحدیث چوک میں اسی فیصد دوکانیں صبح کے اوقات میں بند رہیں جبکہ شہر کے گنجا ن آباد علاقوں محمدی چوک، جادہ ، بلال ٹاؤن، ریلوے روڈ، جی ٹی ایس چوک، کریم پورہ، روہتاس روڈ پر نوے فیصد دوکانیں کھلی رہیں ، شہر کے اندر اکثر دوکانداروںنے نصف شٹر ڈاون کرکے لین دین جاری رکھا۔

اس حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیکس بڑا ظلم ہے اور اتنی کمائی نہیں جتنے ٹیکس لگائے جارہے ہیں اس ظلم کیخلاف احتجاج کرنا مجبور ی ہے ، نصف شٹر ڈاون کرنے والے دوکانداروں نے بتایا کہ کاروبار بالکل بند نہیں کرسکتے، ہمارے مستقل گاہک ہیں پھر جمعہ کی چھٹی کے بعد ہفتہ کے دن بھی ساراد ن دوکان بند رکھنے سے معاملات نہیں چل سکتے۔

ہڑتال کا بائیکاٹ کرنے والے دوکانداروںکا کہنا ہے کہ حکومت نے جو ٹیکس لگائے ہیں وہ ہم نے گاہکوں سے ہی پورے کرنے ہیں اس لئے دوکانیں کھولیں گے تو ٹیکس دیں گے ہڑتال کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔دوسری طرف کسی غیر متوقع صورتحال اور امن عامہ کیلئے پولیس کی بھاری نفری بازاروں میں تعینات رہی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.