جہلماہم خبریں

گندہ ہے پر دھندہ ہے یہ، 9 جواری جہلم پولیس کے ہتھے لگ گئے، ہزاروں روپے برآمد

جہلم: گندہ ہے پر دھندہ ہے یہ، 9جواری جہلم پولیس کے ہتھے لگ گئے، ہزاروں روپے برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر آصف نواز SHO تھانہ صدر ، سب انسپکٹر محمد عمران انچارج پولیس چوکی کالا گجراں، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارشاد چوکی کالا گجراں ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مرزا محمد طفیل تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 9قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

پولیس نے ندیم حسین ولد محمد حسین سکنہ بلال ٹاؤن، اخلاق احمد ولد انور علی سکنہ جادہ، حارث شہزاد ولد محمد عنایت سکنہ سکندر ٹاؤن، پرویز اختر ولد محمد اکرم سکنہ کالا گجراں، رضوان اشرف ولد محمد اشرف سکنہ جادہ، محمد فیروز ولد ولی خان سکنہ قیصرآباد، محمد شفیق ولد محمد شریف سکنہ آئمہ جٹاں، آصف مسعود ولد محمد فیاض سکنہ مجاہدآباد اور عبدالوحید ولد عبدالقیوم سکنہ بکرا منڈی جادہ جو جواء کھیلنے میں مصروف تھے کو گرفتار کیا۔

پولیس نے قماربازوں کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 61ہزار 440روپے،5عدد موبائل فونز،4عدد موٹر سائیکل اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close