پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
جہلم

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

جہلم: رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ ، 4 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ASIغلام مجتبیٰ تھانہ سول لائن نے دوارن گشت ملزم بدر منیر لودھی ولد غلام رسول لودھی سکنہ محلہ مجاہدآباد جہلم اور ملزم محمد وقاص ولد محمد تاج سکنہ شمالی محلہ جہلم سے 10عدد پتنگیں معہ ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SIطارق محمود تھانہ صدر نے دوران گشت ملزم محمد حمزہ ولد ناصر محمود سکنہ بلال ٹاؤن جہلم سے 4عدد پتنگیں معہ ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIغلام عباس تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم شاہد انیس ولد محمد سلیم سکنہ محلہ فاروقیہ پنڈدادنخان سے120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SIمطلوب حسین تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم عمران حسین ولد محمد یٰسین سکنہ محلہ فاروقیہ پنڈدادنخان سے 150گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close