دینہ میں سکول کوسٹر اور چنک چی رکشہ میں تصادم، 7 افراد شدید زخمی

0

دینہ: جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ ،سکول کوسٹر اور چنگ چی رکشہ میں ٹکر سے 7افراد شدید زخمی، زخمیوں کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں بعد ازاں چند زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا، پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر نارووال سے سیر کے لئے آنیوالی سکول کوسٹر نمبری LRJ-2101نے آگے جانیوالے چنگ چی رکشہ کو ٹکر دے ماری جس سے رکشہ میں سوار 7افراد جن میں کنیز اختر ،ہاجرہ بی بی ،بشراں بی بی ،منور حسین ،محمد ارشاد ،8سالہ بچہ دانش اور دینہ کے ماسٹر طارق شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر زخمی حالت میں پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا جہاں سے چند زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا ،پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر لی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.