دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا بے قابو، مزید 11 افراد کورونا وائرس سے متاثر

دینہ: چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج ضلع جہلم میں مزید11 افراد کی کورونارپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 147 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 9 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 23 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے کل 83789 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2184 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،گزشتہ روز مزید 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1970 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 58 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 22628 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 703 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 17 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 1990 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 9127 پچاس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button