جہلم

ٹونٹی ٹونٹی سال کے آغاز پر ضلع جہلم کے شہریوں کے چہرے لٹک گئے

جہلم: ٹونٹی ٹونٹی سال کے آغاز پر شہریوں کے چہرے لٹک گئے ، منتخب حکومت نے سال کے پہلے دن ہی پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، گیس سلنڈر، دالیں، آٹا اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے گزشتہ برس کے اختتام پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹونٹی ٹونٹی کا سال شہریوں کے مسائل میں کمی کا سال ہو گا۔ لیکن سال کے پہلے دن ہی پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے شہریوں کو ایک نئے قرب میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ مختلف دالوں کی قیمتوں میں 20 سے 40 روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ چینی بھی شوگر ملز کی بندش کیساتھ ہی مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہو گئی ہے ، اندرون شہر کے تاجروں نے اچانک 70 روپے سے چینی کے نر خ بڑھا کر فروخت کرنا شروع کر دی ہے ۔
شہریوں کااس حوالے سے کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار نہ تجربہ کاری کیوجہ سے مختلف مسائل میں الجھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں اور دیگر معاملات کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے جو حکومت کیلئے کسی طرح بھی نیک شگون نہیں، آنیوالے دنوں میں پی ٹی آئی کیلئے اپنی شہرت کو برقرار رکھنا بھی مشکل ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button