واپڈا حکام کی جانب سے بجلی کی ہائی وولٹیج کے قریب تعمیراتی کام شروع پرشہری کو نوٹس جاری کر دیا

0

سوہاوہ: واپڈا حکام کی جانب سے شہری کو نوٹس، تعمیراتی کام کے دوران بجلی کی ہائی وولٹیج سے کسی حادثے کے رونما ہونے کا اندیشہ ہے، کام کو بند کرنے اور ہائی وولٹیج تاروں کی جگہ کو تبدیل کرانے کے لئے واپڈا حکام کو درخواست دینے کا مشورہ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا سوہاوہ سید اقبال حیدر شاہ کی جانب سے ڈہوک شیرخان مسہ کسوال کے رہائشی راجہ مہتاب کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنی زمین پر بھروائی کرانے کے لئے مزدور لگا رکھے ہیں جبکہ ہائی وولٹیج کی تاریں بھی بالکل قریب سے گزر رہی ہیں جن کی وجہ سے دوران کام کسی بھی مزدور یا لوڈنگ گاڑی کو حادثہ پیش آ سکتا ہے۔

انہوں نے راجہ مہتاب کو نوٹس کے ذریعے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کام کو فوری طور پہ بند کرکے واپڈا حکام کو تار کی جگہ کی تبدیلی کی درخواست گزاریں تاکہ اس پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جاسکے۔ بصورت دیگر کسی بھی نقصان کی ذمہ داری واپڈا کی بجائے مذکورہ شخص کی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.