جہلم

چوہدری فرخ الطاف کی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم مرزا راشد ندیم کے گھر آمد

جہلم: ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم مرزا راشد ندیم کے گھر آمد، چوہدری فرخ الطاف نے مرزا راشد ندیم کے بھائی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے راہنما عامر سلیم میر،شاہین ڈار،کونسلر ظفر اقبال جرال،ناصر بھٹی کونسلر،منیر تارڑ،خورشید جیولر،ڈاکٹر فضل الحق اور راجہ حسنین بھی موجود تھے۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر اور سابق چیئرمین بلدیہ مرزا راشد ندیم نے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کا استقبال کیا اور آمدہ انتخابات میں ہر قسم کا تعاون پیش کیا۔

دونوں راہنماؤں نے تمام مسلم لیگی ورکرز کو اکٹھا کرنے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button