کھیوڑہ

کھیوڑہ سول ہسپتال کا ڈاکٹر ثاقب ہماری عوام کے لیے وبال جان بن گیا ہے۔ ملک قمر حسین

کھیوڑہ: سول ہسپتال کھیوڑہ کا ڈاکٹر ثاقب ہماری عوام کے لیے وبال جان بن گیا میرے بھتیجے کو ہارٹ اٹیک کی تکلیف ہوئی ہسپتال میں ایمرجنسی میں جانے والے مریض معظم عباس کو خود چیک کرنے کی بجائے ڈسپنسر کے حوالے کر دیا مگر ڈاکٹر نے خود چیک کرنے کی زحمت نہیں کی ۔

ان خیالات کا اظہار کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کے کونسلر و چیئرمین سالٹ ڈیلرز ملک قمر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا بھتیجا معظم عباس کو ہارٹ اٹیک ہوا مزدوروں نے میرے بھتیجے کو سول ہسپتال ایمر جنسی میں پہنچایا مگر ڈاکٹر ثاقب نے ہسپتال میں موجود ہونے کے باوجود مریض کو خود چیک اپ نہیں کیا مزدوروں کے شور مچانے پر ڈاکٹر نے ڈسپنسر سے ای سی جی اور چیک اپ کروا کر ٹرخا دیا ہم نے ڈی سی او جہلم اور ای ڈی او ہیلتھ جہلم سے اس ظالم ڈاکٹر کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

اس سلسلہ میں جب ڈاکٹر ثاقب سے موقف لیا گیا تو ڈاکٹر ثاقب نے اپنے موقف میں کہا کہ میں نے خود دو کونسلر کی موجودگی میں مریض کا چیک اپ کیا اورراولپنڈی ریفر کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button