عرفان خودکشی کیس؛ ڈی پی او نے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس افسر نوکری سے فارغ کر دیئے

0

پنڈدادنخان: نوجوان محنت کش محمد عرفان کی خودکشی کا معاملہ،ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان سمیت 3 پولیس افسر نوکری سے فارغ کر دیئے، پولیس افسران اور بااثر افراد کی بلیک میلنگ سے دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے خود کشی کی تھی۔

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کے مطابق بااثر افراد کو چھوڑ کر محنت کش محمد عرفان ولد محمد رزاق پر جھوٹا منشیات کا مقدمہ درج کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے ایس ایچ او پنڈ دادنخان عبدالغفور بٹ،کھیوڑہ چوکی انچارج اشفاق احمد اور تفتیشی افسر فرخ ڈار کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پنڈ دادنخان کے محلہ اسلامیہ سکول کے رہائشی محنت مزدوری کرنے والے 22 سالہ نوجوان محمدعرفان ولد محمد رزاق نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی تھی اورخودکشی کرنے سے چند لمحے قبل عرفان نے اپنی ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی جس میں بااثر افراد کی بلیک میلنگ اور پولیس کے رویئے اور خود پر قائم جھوٹے منشیات کے مقدمہ کا ذکر کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.