علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی معذوروں، قیدیوں اورخواجہ سراؤں کیلئے مفت تعلیم آفر کرتی ہے، محمد بشیر

0

جہلم: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی معذوروں، قیدیوں اورخواجہ سراؤں کیلئے میٹرک تا بی اے مفت تعلیم آفر کرتی ہے جبکہ غریب طلبا کیلئے رعایتی فیس کا انتظام بھی موجود ہے۔

یہ بات ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جہلم محمد بشیر نے میڈیا کو بتائی، انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی ہر طبقہ کے طلبا کو تعلیم کی بنیادی سہولت دینے کیلئے ہر طرح کے تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہے مستحق طلبا و طالبات کو بی اے، ایم اے، ایم ایڈ میں بھی فیس میں رعایت دی جاتی ہے تاکہ کوئی طالب علم محض فیس کی کمی کے باعث تعلیم ادھوری نہ چھوڑے۔

انہوں نے کہا کہ صرف پہلی بار داخلہ لینے والے طلبا کو پہلے سیمسٹر کی پوری فیس ادا کرنی ہوگی جس کے بعد وہ باقی فیس میں رعایت حاصل کر سکتے ہیں مالی معاونت کی سکیموں سے بہت طلبا فائدہ اٹھا رہے ہیں حالیہ داخلوں کی تاریخ 15اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.