جہلماہم خبریں

جہلم میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، روزہ دار سخت اذیت میں مبتلا

جہلم میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، آئیسکو سرکل جہلم نے روزہ داروں کو سخت اذیت میں مبتلا کر کے رکھ دیا، کئی کئی گھنٹوں پر محیط بلاجواز لوڈشیڈنگ پر شہری سراپا احتجاج، لوڈ شیڈنگ ختم کرکے صارفین کی مشکلات ختم کی جائیں، صارفین نے وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں پچھلے کئی روز سے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ کارروباری طبقہ بھی سخت پریشان ہے۔ بالخصوص درزی، ہیر کٹنگ سیلون، بیوٹی پارلرز ، سرکاری و نجی ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ تاجر طبقہ اور گھریلو صارفین بھی سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔

اس صورتحال پر شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی، کارروباری تنظیموں کے عمائدین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیسکو سرکل جہلم کی انتظامیہ نے بلاجواز ، ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے واپڈا صارفین سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔

صارفین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیاہے کہ ماہ مقدس کے بابرکت مہینے میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ صارفین ماہ صیام کی رحمتوں سے مستفید ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button