کھیوڑہ

کھیوڑہ شہر میں سڑکوں کی ناقص تعمیر، نہ کوالٹی نہ معیار، ٹھیکیدار من مانیاں کرنے لگے

کھیوڑہ شہر میں سڑکوں کی ناقص تعمیر، کوئی پوچھنے والا نہیں، نہ کوالٹی نہ معیار، ٹاؤ ن کمیٹی کے افسران بالا ٹھنڈے آفس تک محدود، سرکاری افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ٹھیکیداروں کو کھلی چھٹی، ٹھیکیدار من مانیاں کرنے لگے، ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو چونا لگنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے چارکروڑ، چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے کھیوڑہ شہر میں کنکریٹ کی سڑکوں کی تعمیر شروع کروائی مگر افسوس کہ ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ کے افسران بالا کی طرف سے عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی کھیوڑہ شہر میں بلدیہ مارکیٹ میں ایک سڑک کی تعمیر جاری ہے مگر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔

جب سڑک کے اوپر لائم سٹون پتھر ڈالا جاتا ہے اور لائم سٹون پوڈر کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے تاکہ لائم سٹون پتھروں کے درمیان جو خالی جگہ ہوتی ہے اس خالی جگہ کولائم سٹون پوڈر سے فلنگ کیا جاتا ہے اور جب کنکریٹ کرنی ہو تو لائم سٹون کے اوپر سے لائم سٹون پوڈر کو صاف کر کے لائم سٹون پتھر واضح کیا جاتا ہے تاکہ کنکریٹ اور پتھر کی پکڑ ہو کر ایک مضبوط کام ہو سکے مگر یہاں تو ٹھیکیدار کنکریٹ کر رہا ہے۔

لائم سٹون پتھر کے اوپر لائم سٹون پوڈر تقریبا ایک سے ڈیڈھ انچ تک ڈالا ہوا ہے اور ٹھیکیدار لائم سٹون پوڈر کو پتھر کے اوپر سے صاف کیے بغیر بڑی دلیری سے کنکریٹ کر رہے ہیں اور لائم سٹون پتھر چار انچ ڈالنا ہے مگر ٹھیکیدار چار انچ پورا پتھر بھی نہیں ڈال رہے۔

جب چیف آفیسر ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ سے رابطہ کیا گیا تو جواب ملا کہ سب انجینئر چیک کرے گا مگر افسوس کہ کھیوڑہ میں ٹھکیدار من مانیاں کر رہے ہیں اور ٹاؤن کمیٹی کے افسران اے سی دفتروں تک محدود رہ گئے اور ٹھکیدار سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے میں مصروف۔

عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین، ڈی سی جہلم سیف انور جپہ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ خدا را فوری نوٹس لیا جائے اور ٹاؤن کمیٹی افسران کو اپنی ڈیوٹیاں ذمہ دار ی سے نبھائیں اور تعمیراتی کاموں کا چیک اینڈ بیلنس کریں تاکہ تعمیراتی کاموں میں معیار اور کوالٹی کو مدنظر رکھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close