کھیوڑہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

0

کھیوڑہ: پولیس چوکی کے اے ایس آئی کاشف خان محرر نواز گوندل و دیگر ٹیم نے گشت کے دوران مختلف واقعات میں منشیات فروش سے 5لیٹر شراب 330گرام چرس اور بغیر لائسنس 30بور پسٹل برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی، ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ پولیس چوکی کے اے ایس آئی کاشف خان محرر نواز گوندل و دیگر ٹیم میں فیصل سعید ،منیب گل ،مدثر حسین،بلال شبیر نے کھیوڑہ شہر میں گشت کے دوران کھیوڑہ حیدری چوک کے نزدیک مزمل سے 5لیٹر شراب کا گیلن سمیت ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دو مختلف واقعات میں ملزم ریاض اور شیرخان سے 330گرام چرس برآمد کی اور آصف سے دوران گشت 30بور پسٹل برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی۔

اے ایس آئی کاشف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او جہلم سید حماد شاہ نے خصوصی طور پر ہدایات جاری کی ہیں کہ کھیوڑہ شہر سے منشیات فروشوں کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے اور مختلف قسم کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کھیوڑہ شہر جرائم سے پاک ہو سکے۔

انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ کھیوڑہ کے شہریوں کو تحفظ دینا ہمارا اولین ترجیح ہے اور شہریوں کو بھی چاہیے کہ پولیس کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.