پنڈدادنخان

کمشنر محمد محمود کا دورہ پنڈدادنخان، کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کیلئے بنائے گئے سینٹر کا معائنہ

پنڈدادنخان: کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود کا دورہ پنڈدادنخان، کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کیلئے بنائے گئے سینٹر کا معائنہ، اس وقت ضلعی انتظامیہ کے سر برا ہان انکے ہمراہ تھے۔

سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی عمارت میں بنائے گئے ویکسی نیشن سنٹر کے معائنہ کے وقت ای ڈی او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈپٹی ڈی او محکمہ ہیلتھ پنڈدادنخان ڈاکٹر محمد علی اور ویکسینیشن سنٹر کے انچارج ڈاکٹر گلفام حسین نےکمشنر راولپنڈی ڈویژن کو ویکسی نیشن سنٹر کا مکمل دورہ کرایا۔

معمر شہریوں یعنی 60سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز دینے کے بعد آدھا گھنٹہ انتظار ،جس دوران انجکشن کے ری ایکٹ کرنے کا پیریڈ ہو تا ہے کہ سد باب کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات بارے بریفنگ بھی دی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو بتایا گیا کہ اب تک اس سنٹر پر لگ بھگ 900افراد کو کورونا سے بچاؤ بارے ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

اس بعد کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود نے سنٹر کی با لا ئی منزل جہاں سپیشل بچوں کو تعلیم دی جا تی ہے کا بھی معائنہ کیا، انہیں بتا یا گیا کہ اس وقت یہاں 100 کے قریب گونگے بہرے بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں، اس دوران اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکو کا را انکے ہمراہ تھے۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود اس نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کے چھت پر بھی گئے اور چھت پر لگی ٹائلوں اور بارشی پانی کے عدم بہاؤ چھت کی لیولنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکیدار کی غفلت کرار دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button