جہلم

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خیر الناس تنظیم جادہ جہلم کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جہلم: خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خیر الناس تنظیم جادہ جہلم کے زیر اہتمام الفلاح کمیونٹی سینٹر مشین محلہ میں سیمینار منعقد ہوا جس کا موضوع ( وومن لیڈر شپ)تھا۔

اس سمینار میں سماجی کارکنان رشیدہ بیگم، شاہدہ شاہ، طیبہ ناصر( دارالایمان ) مس مبشرہ گوندل صدر شعبہ سیاسیات (گورنمنٹ کالج برائے خواتین ) لبنیٰ لال، راجہ فہیم مشتاق،چوہدری غلام احمد، عمر بٹ الفلاح کمیونٹی سنٹر اور دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہو اجس کی سعادت عیشاء نعیم نے حاصل کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے خواتین کے عالمی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا ہماری خواتین خداداد صلاحیتوں کی مالک ہیں، ہم اپنی خواتین کو ہنرمند بنا کرلیڈر بننے کی صلاحیت بھی دے سکتے ہیں، خواتین ہماری آبادی کا نصب ہیں، کسی بھی قوم کی تعمیر وترقی کیلئے معاشرے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔

تقریب کے اخر میں ہر سال کی طرح خواتین اور طالبات میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئی۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض بلال خان نے ادا کئے جبکہ صدر خیر الناس شاویز مظفر نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button