پنڈدادنخان

وزیر اعظم عمران خان کی پنڈدادنخان آمد پر فقدالمثال استقبال کیا جائے گا۔ چوہدری فیصل فرید

پنڈدادنخان: وزیراعظم عمران خان کے پنڈدادنخان آمد کے سلسلہ میں پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما ملک عبیدانوار اور مرکزی رہنما ملک انوارنے اپنے ڈیرے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ایک بہت بڑے جلسے کا اہتمام کیا ۔
معروف قانون دان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چوہدری فیصل فرید مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں سابق تحصیل ناظم راجہ شہزاد،سابق چیئر مین ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ ، ثاقب رسول ،ملک وقار،شاہد عمران و دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پرچوہدری فیصل فرید نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائدو وزیر اعظم پاکستان عمران خان 13دسمبر پنڈدادنخان میں جلالپور شریف تا کندوال نہر کا افتتاح کریں گے، نہر کا یہ منصوبہ کئی سالوں سے زیر التواء تھا بڑی بڑی حکومتیں آئیں نہر کے دیرینہ مسئلے پر کام شروع نہ کروا سکے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی خصوصی کاوشوں اور پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک سال میں ہی اپنی نیک نیتی کے ساتھ کوشش کر کے ورلڈ بینک کے خصوصی تعاون سے جلالپور شریف تا کندوال نہر کا کام شروع کروا دیا ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ ہماراملک مسائل کی دلدل میں بری طرح پھنسا ہواتھا اور معیشت کا برا حال تھا جس کو بحال کرنے میں وقت تولگنا تھا اب ایک سال کے عرصے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ پاکستانی معیشت کو بحال کر کے پلس کیا اور اب ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے عملی طور پر قدم بڑھارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمارا ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، ہماری نظر پورے ضلع کے مسائل پر ہے جن کو ہم نے فواد چوہدری کی قیادت میں حل کرنا ہے۔ ضلع جہلم میں نئی سڑکیں بنیں گی تعلیم صحت اور پانی کے منصوبوں پر بھی کا م ہو گا اور ہم ضلع جہلم کے عوام کے ووٹ کا حق ادا کریں گے اور پورے ضلع میں میگا پراجیکٹس لے کر آئیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button