جہلم

ہمارا معاشرہ کھوکھلا ہو چکا، عدم برداشت کی وجہ سے شرح طلاق خطر ناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز

جہلم: ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی زیرصدارت دارلامان جہلم کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عہدیدران اور تمام ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پرڈاکٹر شہزانہ امتیاز چیئر پرسن اور ملک شاہد بلال ایڈووکیٹ نے ادارے میں مقیم تمام خواتین کو عید الالضحی کے موقع پر کپڑے اور دیگر تحائف تقسیم کیے۔

سپرنٹنڈنٹ دارالامان طیبہ ناصر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خواتین کو دارالامان میں تمام وہ سہولیات فراہم کرنے لے لئے کوشاں ہے جس سے انھیں گھر جیسا موحول ملے اور وہ سکون سے اپنی زندگی گزار سکیں۔ ایڈوائزری کمیٹی کا قیام بھی اسی مقصد کی کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ہوا۔

سپرنٹنڈنٹ دارالامان نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا جن کے عملی تعاون کے بغیر ادارے کی نمایاں کامیابی ممکن نہ تھی۔

ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کہا کہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کی پرورش اسلامی اقدار کی روشنی میں ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارا معاشرہ کھوکھلا ہو چکا ہے اورعدم برداشت کی وجہ سے شرح طلاق خطر ناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ہمیں ان خواتین کی مدد کے ساتھ ساتھ لوگوں میں آگا ہی پیدا کرنی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی شادیاں ان کی مرضی کے مطابق کریں اور بہتر فیصلے کریں تاکہ ان کی زندگیاں بلاوجہ اور غیر ضروری ضدوں اور انا کی بھینٹ نہ چڑ جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button