جہلم

صحت میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ اور محکمہ صحت الرٹ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میںبہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت الرٹ ہیں، صحت عامہ ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے ، ہسپتال کے ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں، ڈاکٹر حضرات اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کرکیا کریں، ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے ، حکومت کے ویژن کے مطابق مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔بعد ازاں مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایم ایس خالد محموداور اے سی کوآرڈینیشن ذولفقار علی کے ہمراہ ہسپتال میں ہنگامی اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔

مفت ادویات کی مکمل فراہمی ،ا ترقیاتی کام میں تیزی ،ہسپتال کی صفائی، سیکورٹی کے انتظامات، کینٹین پر کوالٹی اشیا ء کی فراہمی ، پارکنگ کے مسائل، ہیلپ ڈیسک، کمپیوٹرائزڈ پرچی اور دیگر ہسپتال کے انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے آفیسرز کو ہدایت دی کے ہسپتال سے متعلق مسائل سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button