دینہ

دینہ میں خواتین کو نادرا کارڈ بنانے کے سلسلے میں آگاہی مہم تقریب کا انعقاد

دینہ: ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ،TDEAاور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت خواتین کو نادرا کارڈ بنانے کے سلسلے میں آگاہی مہم تقریب کا انعقاد میونسپل کمیٹی دینہ میں ہوا جس میں خصوصی طور پر میاں عاشق حسین چیئرمین بلدیہ دینہ ،میاں عرفان الرحمن وائس چیئرمین بلدیہ دینہ ،خورشید عالم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم ،مبشر حسین پراجیکٹ منیجر سمیت اہلیان علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی دینہ میں ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ،TDEAاور الیکشن کمیشن کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام میں شناختی کارڈ کے مسائل کے حل اور ان کے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ،گورنمنٹ آف پاکستان نے عوام کی سہولت کی خاطر جن خواتین کے اب تک شناختی کارڈ بالکل نہیں جاری ہو سکے ان کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے، اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے بھرپور شرکت کی ۔

مقررین نے اس آگاہی مہم میں عوام کو بتایا کہ گورنمنٹ نے اب آپ کو ایک سہولت میسر کردی ہے کہ گھر گھر جاکر عوام میں یہ شعور بیدار کیا جائے کہ جو خواتین اب تک اپنا شناختی کارڈ نہیں بنوا سکی وہ آسان طریقے سے اپنا شناختی کارڈ بنوا کر ساتھ ہی الیکشن کمیشن کے ذریعے اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنا ووٹ بنوائیں۔

اس سلسلے میں الیکشن کمشنر جہلم خورشید عالم نے کہا کہ جن خواتین کا شناختی کارڈ نہیں بنا وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بھی قابل نہیں لہذا اپنے ارد گرد لوگوں میں یہ آگاہی پیدا کریں کہ وہ اپنا شناختی کارڈ حاصل کر کے ووٹ کے حقدار بنے ،گورنمنٹ آپ کو تمام تر سہولیات آپ کے گھر پر مہیا کر رہی ہے۔

میاں عاشق چیئرمین بلدیہ دینہ نے گورنمنٹ کی اس پالیسی کو سراہا اور کہا کہ پہلے خواتین کو شناختی کارڈ بنوانے میں سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا جن کے پاس شناختی کارڈ بالکل ہی موجود نہیں ہے اب گورنمنٹ نے آسان شرائط پر ان کو یہ سہولت ان کی دہلیز پر پہنچا دی ہے اور ان کو چاہیے کہ وہ جتنا جلدی ممکن ہو گورنمنٹ کی اس پالیسی سے فائدہ اٹھائیں۔

اس تقریب میں مبشر حسین پراجیکٹ منیجر کے علاوہ محمد نعیم بھٹی کوارڈینٹر دینہ سی آر سی پی،مختلف کونسلرز حضرات کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button