آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان آزاد اور خود مختار معیشت کے ذریعے ترقی کرے گا۔ فواد چوہدری

0

جہلم (نعیم اختر بھٹی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے جہلم کے نواحی علاقہ بھائی لڈن( مرالہ) پاک سکول سسٹم کے سپورٹس گالہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے طلبا وطالبات اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فروغ تعلیم اور غریب طبقہ کو اوپر لانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت عمران خان کی اولین ترجیحات ہیں اسی سے ہم ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو بھی تعلیم دلوانا ضروری ہے کیونکہ مرد پڑھا تو فرد پڑھا عورت پڑھی تو خاندان پڑھا، معیشت کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہورہے ہیں اگلے پانچ سالوں میں پاکستان آزاد اور خود مختار معیشت کے ذریعے ترقی کرے گا اور عام اور کمزور طبقہ باعزت زندگی گزارے گا۔

انہوں نے جہلم میں ترقیاتی پروگراموں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ گرلز کالج کو اپ گریڈکرنا، خواتین اور بچوں کیلئے پارک اور لڑکیوں کیلئے جمنیزیم بھی بنانا، ہرن پور سے دینہ سے تک سوئی گیس کی پائپ لائن بچھانااور جاری منصوبوں کو مکمل کرنا شامل ہیں۔

مہمان خصوصی چوہدری فواد حسین جب کوارڈینیٹر چوہدری فراز کے ہمراہ سکول پہنچے توپرنسپل، اساتذہ اورطلباء وطالبات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پروگرام کے دوران بچوں نے ملی ترانے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے ۔ تقریب سے سکول کے پرنسپل ملک نذیر اور ملک مشتاق نے بھی خطاب کیا آخر میں مہمان خصوصی نے بچوں کو انعامات اور شیلڈز دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.