یوم عاشور؛ امام حسین ؑ اور انکے رفقاء کی بے مثال قربانی کی یاد میں ضلع جہلم میں 30 جلوس برآمد ہوں گے

0

جہلم: یوم عاشور نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین ؑ اور انکے رفقاء کی بے مثال قربانی کی یاد میں ضلع جہلم میں 30جلوس برآمد ہوں گے، 32مجالس کا انعقاد پذیر ہوں گی، پانچ مقامات کو حساس قرار دیکر اے کیٹگری میں شامل کیاگیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی نگرانی میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار،قومی رضا کار اور مختار فورس کے جوان سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے، یوم عاشور پر سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے، کلوز سرکٹ اور ڈرون کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح10 محرم الحرام،10 ستمبر بروز منگل کو ضلع جہلم میں بھی یوم عاشور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا، ضلع بھر میں شبییہ ذوالجناح، علم، تعزیہ کے چھوٹے بڑے کل 30جلوس نکالے جائیں گے جبکہ 32مجالس منعقد ہوں گی۔

جہلم شہر میں یوم عاشور پر چار مقامات سے جلوس برآمد ہونگے، امام بارگاہ جعفریہ،بیٹھک مراد بخش،محلہ سخی شاہ بھور سے برآمد ہونے والے جلوس چوک اہلحدیث کے مقام پر بڑے جلوس میں ضم ہو جائیں گے،چوک اہلحدیث،گنبد والی مسجد اور سول لائن روڈ پر عزاداران زنجیر زنی کرتے ہوئے بیعت آل عباس پہنچیں گے جسکے بعدامام بار گاہ سول لائن میں شام غریباں برپا ہو گی۔

ڈی پی او سید حماد عابد کے مطابق ضلع بھر میں پانچ مقامات سگھر پور،پنن وال گنبد والی مسجد،پنڈدادنخان اور چک عبدالخالق کے مقامات کو حساس قرار دیاگیا ہے ان مقامات سے برآمد ہونے اور گزرنے والے جلوسوں کو اے کیٹگری میں رکھ کر نفری تعینات کی گئی ہے۔ یوم عاشور پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،کلوز سرکٹ کیمرے بھی مختلف مقامات پر نصب کردیئے گئے ہیں۔

بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو1122، کاونٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ، محکمہ صحت کے اہلکار بھی ڈیو ٹی سر انجام دیں گے۔ جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹ نصب کیے گئے ہیں اس کے علاوہ جلوس میں داخل ہونے والے اشخاص کی بذریعہ میٹل ڈیٹکٹراور مقامی رضاکاروں کے ذریعے چیکنگ و تلاشی لی جائے گی۔حساس مقامات پر جلوس کی طرف آنے والے راستوں، گلیوں کو سکیورٹی کے پیش نظر خار دار تارلگا کر بند کر دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.