سوہاوہ کا رہائشی پاک رینجر کا 25 سالہ جوان کراچی میں آسمانی بجلی کی زد میں آ کر جاں بحق

0

سوہاوہ کا رہائشی پاک رینجر کا 25 سالہ جوان کراچی میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر جاں بحق، سپاہی ثاقب کو نماز جنازہ کے بعد نواحی علاقہ میں سپردخاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ کوٹ دھمیک کا رہائشی پاک رینجر کا 25 سالہ جوان ثاقب کراچی میں آسمانی بجلی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔

ثاقب پاک رینجرز کراچی میں بطور سپاہی اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا ، نوجوان کا جسد خاکی آبائی علاقہ کوٹ دھمیک سوہاوہ علاقہ میں لایا گیا جہاں نوجوان کی نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.