وزیراعظم عمران خان یکساں نظام تعلیم کا اپنا وعدہ پورا کریں، خاور ندیم حجازی

0

جہلم: تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع جہلم کے صدر اور کوآرڈینیٹر جہلم ٹیچرز الائنس خاور ندیم حجازی نے کہا ہے کہ عمران خان یکساں نظام تعلیم کا اپنا وعدہ پورا کریں ، قومی زبان اردو کو ذریعہ تعلیم بنایا جائے ، انگریزی سے اپنی نسلوں کی جان چھڑائی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انگریز نے اپنا تابعدار بنانے کیلئے اپنی زبان کو برصغیر کے نظام تعلیم میں لازمی قراردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود انگریزی زبان سے پاکستان کی نسلوں کی جان چھڑا کر قومی زبان اردو کو ذریعہ تعلیم بنائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.