جہلم

کورونا وائرس؛ فعال کیسز کی تعداد 8، ضلع جہلم میں 2 لاکھ 12 ہزار شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق ضلع جہلم میں آج مزید کوئی کورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت ضلع بھرمیں 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 102928 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2371 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اب تک کل 2296 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 41t64 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 890 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.24 ہے۔

ضلع بھرمیں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 2864 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 211913 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button