دینہ

پٹرولنگ ہائی وے پولیس چک اکا نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

دینہ: پٹرولنگ ہائی وے پولیس چک اکا کی ماہ جولائی کی نمایاں کارکردگی، پٹرولنگ پولیس نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

پٹرولنگ ہائی وے پولیس ایس پی گلفام ناصر کی خصوصی ہدایت پر زیرنگرانی پٹرولنگ ہائی وے پولیس کے ڈی ایس پی آصف محمود ،پوسٹ انچارج راجہ مسعود احمد سب انسپکٹر اور انکی ٹیم نے ماہ جولائی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایف آئی آر تھانہ دینہ میں درج کروائی جو کہ منشیات فروشوں سے 5 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

اس کے علاوہ 2 عدد مقدمات تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے ڈرائیورز 2 مقدمات غیر قانونی نمبر پلیٹ لگانے والے ڈرائیوروں کے خلاف تھانہ دینہ میں درج کروائی گئی ، 1 شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ منتقل کیا گیا ،82 افراد کو مختلف نوعیت کی دوران سفر میں امداد فراہم کی گئی۔

پوسٹ انچارج راجہ مسعود احمد سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ ہم انشاء اللہ آئندہ ماہ اس سے بھی بہتر کارکردگی پیش کریں گے اور قانون شکن افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی اور کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں ہو سکتا، دوران سفر افراد کی ہمہ وقت امداد فراہم کی جائیگی، اور عوام کی خدمت کرنا ہمارا نصب العین ہے ، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124 پر کال کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button