پڑی درویزہ اور موہڑہ روشن میں کسانوں کی کٹی گندم حادثاتی طور پر جل کر راکھ ہو گئی

0

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ پڑی درویزہ اور موہڑہ روشن میں کسانوں کی کٹی گندم حادثاتی طور پر جل کر راکھ ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن دو بجے جھیک تا چھبر سیداں روڈ سے متصل کھیتوں میں موجود کٹی گندم کو اچانک آگ لگ گئی چند لمحوں تیز ہوا کی وجہ آگ کئی ایکڑ رقبے تک پھیل گئی جس کے نتیجے میں مرزا شفاقت حسین ، مرزا نذیر حسین اور دیگر کئی کسانوں کی کٹی گندم جل راکھ ہو گئی ۔

اطلاع ملنے پر بڑی تعداد میں لوگ پہنچ گئے آخر کار ایک ٹریکٹر کی مدد سے خشک زمینوں میں ہل چلایا گیا تو آگ کا راستہ روکنے میں کامیابی ہو گئی ۔

خیال یہ کیا جارہا ہے یہ کسی سوچی سمجھی سکیم کا کوئی نتیجہ نہیں ہے بلکہ کسی سگریٹ نوش نے سڑک سے گزرتے ہوئے سگریٹ پینے کے بعد پھینکا تو اچانک آگ بھڑک گئی اور کئی من گندم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.