ڈپٹی کمشنر سیف انورکااراضی ریکارڈ سنٹر سوہاوہ کا دورہ، افسران و اہلکاران کی موجودگی پر اظہار اطمینان

0

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور نے اراضی ریکارڈ سنٹر سوہاوہ کا اچانک دورہ کیا، افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی، افسران و اہلکاران کی موجودگی پر اظہار اطمینا ن کرتے ہوئے انہوں نے سائلین کو درکار مسائل کے بارے رپورٹ حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرائزئشن کے بعد اجراء فرد، انتقالات اور رجسٹریوں کیلئے کام مکمل رکھا جائے، اراضی ریکارڈ سینٹرز کا مقصد اراضی ریکارڈ کو روزانہ کی بنیادوں پر اپ ڈیٹ رکھنے اور اس سے منسلک تمام تر عوامی مسائل کا ازالہ کرنا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اراضی ریکارڈ سینٹر میں سائلین کے لئے پانی کے کولر ،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد کو سینٹر کا دورے جاری رکھنے کی ہدایات دیں ۔ انہوں نے کہا کہ آراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کو بہترین سروس کی فراہمی اے ڈی ایل آر اور انچارج سروس سنٹر کی اولین ذمہ داری ہے۔

دورہ کے دوران سائلین نے ڈی سی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ان مسائل کے حل کیلئے ڈی سی نے ازالہ کے لئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.