ڈومیلیاہم خبریں

بڑاگواہ برساتی نالے میں شدید طغیانی، تھلہ چوہدریاں کا دوسرے دیہاتوں سے زمینی رابطہ منقطع

ڈومیلی: بڑاگواہ برساتی نالے میں شدید طغیانی ،تھلہ چوہدریاں کا دوسرے دیہاتوں سے زمینی رابطہ منقطع،بچیاں اور بچے سکول نہ پہنچ سکے،نالے کے دونوں اطراف میں سکول بچے پانی کم ہونے کی انتظار میں کئی گھنٹے کھڑے رہے۔

،تفصیلات کے مطابق شدید تیز بارش نے معمولات زندگی جما کردی،بارش کے باعث گلیاں تالاب کر منظر پیش کرنے لگ پڑھی،اس طرح بڑاگواہ اور تھلہ چوہدریاں کے درمیان سے گزرنے والے برساتی نالے میں بھی شدید طغیانی کی وجہ سے تھلہ چوہدریاں کا دوسرے دیہاتوں اور شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

بچیاں اور بچے سکول نہ پہنچ سکے،نالے کے دونوں اطراف میں سکول بچے پانی کم ہونے کی انتظار میں کئی گھنٹے کھڑے رہے،اپنی مدد آپ کے تحت بنائی جانے والی پلی بھی ڈوب گئی،تھلہ چوہدریاں کے رہائشیوں اور سکول کے بچوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا،انتظامیہ غائب ہے۔

اہل علاقہ کا کہناہے کہ کئی دہائیوں سے کئی نمائندے منتخب ہوکر آئے لیکن اس پل پر کسی نے توجہ نہیں دی ،اس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سے پڑھ کر بڑے بڑے افسران لگ گئے لیکن انہوں نے بھی توجہ نہیں دی،مسلم لیگ(ن) نے بھی وعدہ کیا تھا لیکن پورا نہیں کیا اب ہم نئے پاکستان پر امید لا بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی بھی بندہ بیمار ہوجاتا ہے تو چارپائی پر ڈال کے گہرے پانی سے گزر کر نالے کے پار جاتے ہیں پھر ہسپتال منتقل کیاجاتاہے،ہماری اب نئی حکومت سے مطالبہ ہے کہ آ پ سب سے پہلے اس مسلئے پر توجہ دیں ،تاکہ اہل علاقہ اور سکول کے بچوں کی مشکلات دور ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button