جہلم

نکاسی آب کے نظام کی بہتری کیلئے برساتی نالوں اور گٹروں کی صفائی کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ جہانزیب اعوان

جہلم: شہر میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے برساتی نالوں اور گٹر وں کی صفائی کا کام جلد مکمل کیا جائے ، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ہر گز برداشت نہیں کیے جا سکتے ، گندگی کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں جن پر ایم سی کے افسران کو خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے صفائی ستھرائی اور نکاسی کے نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات کا خصوصی دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سول لائینز روڈ،سلیمان پارس ، بلال ٹاون، شاداب روڈ سمیت دیگر جگہوں کا دورہ کیا موقع پر چیف افسران اور دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندگی کے ڈھیروں کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ، تمام چیف افسران اپنی اپنی میونسپل کمیٹی میں صفائی کے کام کوجلد مکمل کریں۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے چیف افسران کو صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے سات روز کا ہدف دیا اور کہا کہ ہمارا مذہب بھی ہمیں صفائی رکھنے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ عظیم شہری بھی اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کوڑاکرکٹ صرف ڈمپنگ سائٹس پر تلف کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button