جہلم

ضلع جہلم میں نادہندہ، بلیک لسٹ ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز

جہلم: نادہندہ ، بلیک لسٹ ٹھیکیداروں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز،مسلم لیگی دور کے آخری سال کے دوران متعدد ٹھیکیدار بھاری ایڈوانس لے کر کام ادھورے چھوڑ کررفو چکر ہو گئے ، بڑے نادہندگان کیخلاف کیسز نیب کو بھجوانے کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں نادہندہ ، بلیک لسٹ ٹھیکیداروں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور بڑے نادہندگان کیخلاف کیسز نیب کو بھجوانے کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔
حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ جہلم سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سابق مسلم لیگی دور کے آخری سال کے دوران متعدد ٹھیکیدار بھاری ایڈوانس لے کر کام ادھورے چھوڑ کررفو چکر ہو چکے ہیں۔
ٹھیکیداروں سے ریکوری کیلئے محکمہ مواصلات اور تعمیرات نے جہلم سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع سے ایسے ٹھیکیداروں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں تاکہ ان کے کیسز نیب کو ریکوری کیلئے بھجوائے جاسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button