جہلم

موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران محکمہ تعلیم میں ضلعی تعلیمی افسران کے وسیع پیمانے پر تبادلوں کا فیصلہ

جہلم: محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران محکمہ تعلیم میں ضلعی تعلیمی افسران کے وسیع پیمانے پر تبادلوں کا فیصلہ کر لیا۔

جہلم سمیت صوبہ پنجاب کے 24 اضلاع کے ضلعی تعلیمی افسران کی ناقص کارکردگی پر تبادلوں کی فہرست تیار کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رسمی اجازت مانگ لی گئی ، صوبائی وزیر تعلیم نے ان تمام ضلعی تعلیمی افسران کو بھی باقاعدہ طور پر تبادلوں ناقص کارکردگی کے باعث قبل از وقت آگاہ کر دیا ہے۔

وزارت تعلیم کے ذرائع نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ یہ معمول کے تبادلے ہونگے ، افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال چیک اینڈ بیلنس کا نظام فعال ہونے کیوجہ سے ٹرانسفر پوسٹنگ معمول کا حصہ ہیں ،رواں ماہ سے صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع میں سے 24 اضلاع کے تعلیمی افسران کے تبادلے ہونگے ، اس بار سینئر ترین ہیڈ ماسٹرز کو بھی انتظامی عہدوں پر تعینات کیا جا رہاہے ، یہ تبادلے 2 اور3 مراحل میں ہونگے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button