جہلم

سال 2020 کے ڈرائیونگ ٹکٹس آنے تک ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء نہیں ہو سکے گا۔ ذرائع

جہلم: سال2020کے ڈرائیونگ ٹکٹس آنے تک ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء نہیں ہو سکے گا، سال2019کی ڈرائیونگ ٹکٹس کار آمد نہیں رہیں۔
ٹریفک پولیس کے زرائع کے مطابق سال 2020کے ڈرائیونگ ٹکٹس آنے تک نئے،ڈوپلیکٹ،رینول اور لرنر لائسنس کا اجراء نہیں ہو سکے گا،البتہ شہری انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کیلئے کسی بھی وقت تشریف لا سکتے ہیں، سال2019کے ڈرائیونگ ٹکٹس سال2020میں کار آمد نہیں ہونگے۔
اس حوالے سے ٹریفک پولیس کے زرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ ٹکٹس محکمہ ڈاک کی طرف سے جاری کیے جا تے ہیں،نئی ٹکٹس آنے تک شہری لرنر پرمٹ اور لائسنس کے حصول کیلئے سال2020کی نئی ٹکٹیں لیکر آئیں،ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات پر شہریوں کی سہولت کیلئے ڈور ٹو ڈورلائسنسنگ پالیسی کا آغاز کرد یا گیاہے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button