جہلم کا اکلوتا لاوارث کرکٹ اسٹیڈیم نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا، بلڈنگ اور شیشے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

0

جہلم: جہلم کا اکلوتا لاوارث کرکٹ اسٹیڈیم نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا لاکھوں روپے مالیت کی درجنوں دوکانوں کے شٹر چوری کر لیے گئے بلڈنگ اور شیشے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار پانی نایاب اسٹیڈیم اورکھیلوں کے نام پر ملنے والا لاکھوں روپے کا فنڈ خرد برد نوجوان نسل کی اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کا اکلوتا کرکٹ اسٹیڈیم جس میں شہر وگردونواح کے نوجوان کرکٹ سمیت دیگر کھیل بھی کھیلتے ہیں لیکن انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سٹیڈیم کی بلڈنگ،چاردیواری اور بیٹھنے کے لیے بنائی گئی سیڑیاں انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں بلڈنگ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہے۔

شیشے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں سیڑیوں کے نیچے بنائی گئی درجنوں دوکانوں کے لاکھوں روپے کے شٹر چوری ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے اب ان دوکانوں میں چرسیوں نشئیوں نے ڈیرے جما لیے ہیں کھیلنے کے لیے آنے والوں کے لیے پینے کے پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے اور نہ ہی سکیورٹی کا بندوبست ہے اردگرد کی آبادیوں کے لوگوں نے گراؤنڈ کو جانوروں کا باڑا سمجھتے ہوئے وہاں پر اپنے جانور چھوڑ نا شروع کر دیئے ہیں۔

نوجوان نسل نے وفاقی وصوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لے کر سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.