پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
جہلماہم خبریں

کورونا لاک ڈاؤن؛ حکومت نے ضلع جہلم کیلئے راشن اور امدادی سامان کی فراہمی کا آغاز کر دیا

جہلم: حکومت اور صاحب حیثیت شہریوں کے اشتراک سے غریب اور نادار افراد کیلئے راشن اور امدادی سامان کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اپیل پر مخیر حضرات او رتاجر برادری کی طرف سے امدادی سامان کے خطیرعطیات کو پہلے مرحلے میں 100ٹرکوں پر مشتمل راشن اور امدادی سامان پنجاب کے مختلف اضلاع اور جہلم کیلئے 5 ٹرکوں روانہ کردیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خودپنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ پہنچے جہاں ان کی نگرانی میں امدادی سامان سے بھرے ٹرک روانہ کئے گئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں بے روزگار اور ضرورت مند افراد کو گھروں میں راشن او رامدادی سامان مہیاکیاجائے گا۔امدادی سامان کے 100ٹرک ضرورت کے مطابق مختلف اضلاع میں بھیجے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اور تاجر برادری کے تعاون سے مزید امدادی سامان فراہم کیا جارہا ہے۔

جہلم میں 5 ،لاہوراو رراولپنڈی میں 25،25 ٹرک امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔ گوجرانوالہ20، اسلام آباد 5، جھنگ 2،سرگودھا8 اورشیخوپورہ میں امدادی سامان کے 5ٹرک بھیجے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سامان کی تقسیم کے لئے ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔خصوصی کمیٹی میں ارکان اسمبلی، ضلعی حکام اوردیگر نمایاں شخصیات شامل ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مشکل گھڑی میں اپنے لوگوں کی مدد کرنے والے قابل قدر اور قابل تقلید ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close