سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں کرپٹ مافیا پھر سرگرم، واٹر سپلائی کی موٹریں خراب، شہریوں کو 2 ماہ میں صرف 3 بار پانی کی سپلائی

سوہاوہ: میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں کرپٹ مافیا ایک بار پھر سرگرم ،واٹر سپلائی سکیم باغ کی موٹریں ایک ماہ میں چھ مرتبہ خراب، مرمت کے نام پر لاکھوں روپے بل کے نام پر ہڑپ کر لیا گیا،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے آڈٹ کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں کرپٹ مافیا ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ واٹر سپلائی سکیم باغ کی موٹریں ایک ماہ میں چھ مرتبہ خراب ہو چکی ہیں جبکہ مرمت کے نام پر لاکھوں روپے بل کے نام پر ہڑپ کر لیا گیا، شہریوں کو گزشتہ دو ماہ میں صرف تین بار پانی دیا گیا ہے۔

چیف آفیسر چوہدری خاور بھی پانی کی سپلائی بحال رکھنے میں ناکام ہو چکے ہیں، ، شہریوں کی جانب متعدد بار شکایات کے باوجود شہریوں کو دوسری واٹر سپلائی سے پانی بھی نہیں دیا جا رہا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ایک سپلائی خراب ہے تو دوسری سپلائی سے میونسپل کمیٹی کی لائن کو پانی دیا جاتا تھا لیکن واٹر سپلائی کے ملازمین نے پسند نا پسند کو ترجیح دینا شروع کر دی، ایک سائیڈ پر پانی کا ضائع کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف شہری پانی سے محروم ہیں ۔

شہریوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر جہلم ، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اپیل کی گئی ہے کہ میونسپل کمیٹی میں کرپٹ مافیا کے خلاف ایکشن نا گزیر ہو چکا ہے، اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button