جہلماہم خبریں

کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت تجاوزات کیخلاف بلا تفریق آپریشن جاری رکھا جائے، جہانزیب اعوان

جہلم: ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رکھا جائے، سرکاری ملکیتی اراضی 1انچ زمین پر بھی کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹاف روم میں انسداد تجاوزات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کو جلد ہٹانے کے لئے متعلقہ ادارے تمام وسائل بروئے کار لائیں ، انہوں نے افسران کو باور کروایا کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا نے ہمارے گلی محلوں ، شاہراؤں کی خوبصورت کو تباہ کر کے رکھ دیاہے مگر اب ایسا نہیں ہونے دیاجائیگا۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ضلع جہلم میں صفائی مہم میں مزید تیزی لائی جائے اور اس کو مستقل بنیادوں پر کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شہروں اور دیہی علاقوں میں صفائی کے مستقل نظام کے لئے غیر معمولی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button