جہلم اور منگلا پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، 4 افراد منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

0

جہلم: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر ضلع جہلم پولیس کی حراست میں، 4 افراد سے چرس، شراب اور اسلحہ برآمد، پولیس تھانہ منگلا، تھانہ چوٹالہ اور تھانہ صدر نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق SIعامر حسین تھانہ منگلا کینٹ نے دوران گشت ملزم خر م شہزاد ولد محمد زمان سکنہ نزد جامع مسجد بوڑا جنگل تحصیل دینہ ضلع جہلم سے پسٹل 30بورمعہ2روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIافتخار افضل تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم نثا ر احمد عرف سارو ولد مشتاق احمد سکنہ رومٹے داخلی چک مہندہ تحصیل وضلع جہلم سے پسٹل 9MMمعہ 5روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIافتخار افضل تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم نثا ر احمد عرف سارو ولد مشتاق احمد سکنہ رومٹے داخلی چک مہندہ تحصیل وضلع جہلم سے 1350گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIنے فیاض احمد تھانہ صدرنے دوران گشت ملزم عقیل احمد سکنہ اصغر علی سکنہ مدینہ ٹاؤن جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.